ملتان (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیرترین نے کہا ہے کہ پنجاب میں فوج اور رینجرز کے آپریشن کو خوش آمدید کہتے ہیں یہ بہت جلد شروع ہو جانا چاہیئے تھا لیکن اب اسے منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔
ملتان میں تحریک انصاف کی خواتین ونگ کی صدر روبینہ اختر کے گھر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کی لاہور میں کونے والا سانحہ انتہائی افسوس ناک ہے جس کی وە بھرپور مزمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر پولیس اہلکار حکمرانوں کو سیکیورٹی دینے کی بجائے عوام کو سیکیورٹی فراہم کرتے تو یہ واقعہ پیش نہ آتا۔
جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا کہ راء کا ایجنٹ بلوچستان سے پکڑا گیا ہے جو ملک میں دہشت گردی کروا رہا تھا لیکن پمارے حکمران بھارتی تاجروں سے اپنے بزنس بڑھا رہے ہیں اور ملک سے رقم لوٹ کر باہر جائیدادیں بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 2018 میں وفاق اور پنجاب میں ہماری حکومت ہو گی اور ہم تعلیم کے فروغ کے لیئے کام کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اسلام آباد مین موجود مظاہرین کو ریڈ زون میں داخل ہونے سے روک سکتی تھی لیکن حکومت نے نا اہلی دکھائی فوج کر جگہ کام کر رہی ہے سویلین ادارے کہاں ہے۔