کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سالار ویلفیئر سینٹر فٹ بال کلب کے زیر اہتمام آل کراچی سالار ویلفیئر سینٹر چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز مورخہ 6اپریل 2016ء سے محمدی فٹ بال اسٹیڈیم میمن گوٹھ ملیر پر ہوگا۔
ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکریٹری محمد رفیق بلوچ کے اعلامیہ کے مطابق شہر قائد کے اس میگا فٹ بال ایونٹ میں شہر کراچی کی 16معروف فٹ بال ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔
اس ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 20ہزار روپے کیش جبکہ رنر اپ ٹیم کو 10ہزار روپے کیش پرائز دیئے جائیں گے ۔رفیق بلوچ نے ٹورنامنٹ کے لئے شیر افضل کو میڈیا کوارڈینٹر نامزد کیا ہے۔