واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما نے سماجی میڈیا پر دھوم مچانے والی بچی سے ملاقات کی ہے، کیپرینا نے اوباما کے وائٹ ہاؤس چھوڑنے کی خبر سن کر رو رو کر برا حال کر لیا تھا۔
پہلی کلاس کی طالبہ کیپرینا کو جب پتہ چلا کہ باراک اوباما عنقریب وائٹ ہاؤس چھوڑ دیں گے، تواس نے رو رو کر آسمان سر پر اٹھا لیا۔
امریکی صدر کی مداح اس بچی نے اوباما کو ملاقات کے لیے خط لکھا جس کے بعد امریکی صدر نے اسے ملنے کے لیے بلا لیا۔ وائٹ ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں امریکی صدر بچی کے ساتھ گھل مل گئے۔