نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں انتہا پسند ہندو جنونیوں پر نیا بھوت سوار ہو گیا ، بھارت ماتا کی جے کا نعرہ لگانے سے انکار پر تین مسلم نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
مودی سرکار کے زیر سایہ پلنے والے انتہا پسند ہندوؤں سے کوئی بھی محفوظ نہیں ، ہندو جنونیوں پر بھارت ماتا کی جے کا نیا بھوت سوار ہو گیا ہے۔
دہلی کے رامیش انکلیو میں 5 انتہا پسند ہندوؤں مدرسے میں زیرتعلیم تین نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، تشدد کی وجہ سے ایک طالبعلم محمد دلکش کا بازو ٹوٹ گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دلکش ، اجمل اور نعیم نامی نوجوانوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ۔ پولیس نے چار افراد کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔