ڈی سی او سلمان غنی نے سیف گیم میں میڈل حاصل کرنیوالے کھلاڑیوں میں چیک تقسیم کئے

kasur

kasur

قصور (محمد عمران سلفی سے) ڈی سی او سلمان غنی نے باڈی بلڈنگ کے مقابلے جیتنے اور سیف گیم میں میڈل حاصل کرنیوالے کھلاڑیوں میں 50، 50 ہزار روپے کے چیک تقسیم کئے۔

تفصیل کے مطابق ڈی سی او سلمان غنی نے گزشتہ روز اپنے آفس میں باڈی بلڈنگ کے مقابلے جیتنے پر مسٹر قصور محمد وحید ، جونیئر مسٹر قصور حافظ وسیم خاں اور سیف گیم 2016ء میں میڈل حاصل کرنیوالے سید مراتب علی اور نازیہ پرویز کو 50، 50 ہزار روپے بطور انعام کے چیک تقسیم کئے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد شاہد اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رائوف علی باجوہ ،باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری حافظ وارث بھی موجود تھے۔