اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں مذہبی جماعتوں کے دھرنے کے دوران حکومت کی جانب سے ریڈ زون خالی کرانے کی آج کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔
حکومت اور علما کرام کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہونے پر رضا مند ہو گئے۔ حکومتی وفد میں اسحاق ڈار، سعد رفیق اور پیر امین الحسنات شامل تھے۔ دھرنا ختم کرنے کے حوالے سے اویس نورانی اور حاجی رفیق پردیسی نے ثالثی کا کردار ادا کیا۔
واضح رہے چار روز سے جاری دھرنے کی وجہ سے اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں کو مشکلات کا سامنا تھا اور شہر میں میٹرو اور موبائل سروس بھی بند رہی۔