زیارت (نامہ نگار) نیو میختر ٹرانسپورٹ کے نمائندے کمانڈر شاہ محمد زخپل اور حبیب اللہ دومڑ نے زیارت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ہمارے ٹرانسپورٹ کے کوچز کوئٹہ سے پنجاب براستہ زیارت جارہے تھے یونین کونسل زیارت میں ہمارے کوچز کو اسلحے کے زریعے روک لیا گیا انہوں نے کہا کہ ڈی سی زیارت عبدالخالق مندوخیل اور ایف سی کے کیپٹن محمد علی صاحب نے باحفاظت روانہ کر لی گئی اور دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی جبکہ ایک شخص تاحال گرفتار نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ کوئٹہ ٹو پنجاب براستہ زیارت ہمارے پاس روڈ پر مٹ بھی ہے اس کے باوجود ہمیں تنگ کیاجا رہا ہے اور انشاء اللہ عنقریب زیارت سے براستہ پنجاب کے لئے زیارت کے عوام کے مسائل کو دیکھتے ہوئے جلد مزید کوچز شروع کرینگے اس ہنگامی پریس کانفرس کے توسط سے ایف سی اور ضلعی انتظامیہ اور خاص کر کے ایف سی کیپٹن محمد علی صاحب ،ڈپٹی کمشنر زیارت اور قبائلی عمائدین اور اہل علاقہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جہنوں نے ہمارے ساتھ بے حد تعاون کر کے ہمارے کوچز کو روکنے کی کوشش ناکام بنا کر ہمیں واپس کرائی۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ آئندہ بھی ایف سی اور ضلعی انتظامیہ اور عوام ہمارے ساتھ برپور تعاون کرینگے عوام کی بہتر مفاد میں ہمارے ساتھ اسی طرح تعاون جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ فرنٹئیر کور نے یہ ثابت کر دیا کہ یہاں کوئی نو گو ایریا نہیں ہے۔