سنجھور (رانا واقار حسین) عدالتی احکامات پر سنجھورو اور گرد ونواح میں عطائی ڈاکٹروں اور غیرقانونی لیبارٹریز کے خلاف کریک ڈاؤن۔ 06 عطائی ڈاکٹر گرفتار اور متعدد لیباٹریز سیل۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ فوکل پرسن اینٹی کوئک سانگھڑنے اپنی ٹیم اور مقامی پولیس کے ہمراہ تعلقہ سنجھورو کے مختلف دیہاتوں اور شہرمیں قائم غیر قانونی لیبارٹریز اور عطائی ڈاکٹرز کی کلینک پر چھاپے مارے۔ چھاپوں کی خبر ملتے ہی متعدد عطائی ڈاکٹر اور لیباٹری مالکان اپنی کلینک اور لیباٹری بند کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ 06سے ذائدعطائی ڈاکٹرعمر شہزاد، ہارون ،سدورو،گنیش،بھگوان داس اور دیگر کو موقع پر گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
اورآغا لیب، سندھ لیب اور دیگر لیبارٹریوں کوبھی سیل کر دیا گیا ہے۔ سٹرکٹ فوکل پرسن اینٹی کوئک اینڈ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر MNE سیل سانگھڑڈاکٹر محمد فاروق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی احکامات پر ہر صورت میں عمل درآمد کیا جائے گا اور غیر قانونی عطائی ڈاکٹرز کو کلینک کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ عطائی ڈاکٹرز اور غیر قانونی لیباٹری انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں جس کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔