نئی دہلی (جیوڈیسک) خطے کی چوہدراہٹ کا خواب دیکھنے والے بھارت کا جنگی جنون کم نہ ہوسکا اور اس نے اسرائیل سے کوئیک ری ایکشن میزائل خریدے پرغور شروع کر دیا ہے۔
بھارتی اخبار’’ٹائمز آف انڈیا‘‘ کے مطابق بھارتی فوج نے حکومت کی جانب سے ملکی طور پر تیار کیے گئے آکاش میزائلوں کی فراہمی کو رد کر دیا ہے جب کہ فوج اسرائیل سے میزائل خریدنے پر غور کر رہی ہے۔
ٹائمز آف انڈیا نے انکشاف کیا کہ بھارت اسرائیل سے زمین سے فضا میں مار کرنے والے کوئیک ری ایکشن میزائل خریدے گا جو کہ جنگی طیاروں، ہیلی کاپٹرز اور ڈرونز کے خلاف انتہائی اہم ہتھیار تصور کیا جاتا ہے۔