جنیوا (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے شامی مہاجرین کی امداد کے لئے مزید اقدامات کرنے پر زور دیا ہے ۔
جنیوا میں شامی مہاجرین کے بحران کے حوالے سے ہونے والی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بان کی مون کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو مل کر شامی پنا ہ گزینوں کی امداد کے لئے بہتر اقدامات اُٹھانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے ارکان سے مطالبہ کیا کہ ایسے قوانین وضع کیے جاہیں جن کے تحت مہاجرین کسی مشکل کے بغیر یورپ میں داخل ہو سکیں اورغیر قانونی سفر کے دوران ہونے والی ہلاکتوں پر قابو پایا جا سکے ۔