نکوسیا (جیوڈیسک) مصری طیارہ اغواء کرکے قبرص لے جانے والے ہائی جیکر کی مسافر کے ہمراہ تصویر سوشل میڈٰیا پروائرل ہوگئی۔ اس سارے واعے کے دوران بنجمن اینس نامی 26 سالہ برطانوی نوجوان نے سیف کے ساتھ سیلفی تصویر کی خواہش ظاہرکردی جو کہ اس نے بخوشی مکمل کردی۔ تصویرمیں سیف کے جسم سے بندھی جیکٹ اور برطانوی نوجوان کے چہرےپرمسکراہٹ بہ آسانی دیکھی جاسکتی ہے۔ گزشتہ روز سیف الدین مصطفیٰ نامی مصری امریکن نے اسکندریہ سے قاہرہ جاتے ہوئے مصری ایئرلائن کے طیارے کو ہائی جیک کرلیا۔ طیارے کو ہائی جیک کرنے کے بعد قبرص کے لارناکہ ایئرپورٹ پرلینڈنگ کرائی گئی۔ ہائی جیکنگ کے وقت طیارے میں 62 مسافر سوار تھے، سیف نے ان میں سے پچپن مسافروں کو جانے کی اجازت دے دی جبکہ تین کریو ممبران اورچارغیرملکی مسافر شامل ہیں۔
بعد ازاں باقی ری جانے والے چھ افراد بھی کسی طرح دروازے تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے جبکہ ایک شخص نے کاک پٹ سے کود کراپنی جان بچائی جس کے بعد ہائی جیکر کو گرفتارکرلیا گیا۔سیف الدین نامی اس شخص کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اسے نفسیاتی مسائل درپیش ہیں، پہلے پہل تو اس نے اپنی بیوی سے ملاقات کا مطالبہ کیا، بعد ازاں اس نے مطالبہ کیا کہ قبرص کی جیلوں میں قید افراد کورہا کیا جائے۔