کیوبا (جیوڈیسک) امریکا کیوبا میں موجود بد نام زمانہ گوانتا ناموبے جیل سے تقریباً ایک درجن قیدیوں کو دو مختلف ممالک کو منتقل کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان قیدیوں کو دو مختلف ممالک بھیجا جائے گا۔
تاہم ان ممالک کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔ یہ اقدام صدر اوباما کی جانب سے حراستی مرکز گوانتا ناموبے کو بند کرنے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔
دو ہزار دو میں امریکی حراستی مرکز گوانتا ناموبے میں آٹھ سو کے قریب افراد قید تھے، تاہم اب ان کی تعداد اکیانوے رہ گئی ہے۔
گوانتا ناموبے جیل کی بندش امریکی صدر براک اوباما کے ابتدائی منصوبوں میں شامل تھی۔