برسلز (جیوڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد انسانیت کے لئے خطرہ قرار ہیں لیکن ہماری بدقسمتی ہے کہ اقوام متحدہ کو دہشت گردی کی تعریف بھی معلوم نہیں۔
برسلز میں مقیم بھارتی شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے پاس دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے پورا مکینزم موجود ہے لیکن یہ بڑی بد قسمتی ہے کہ اقوام متحدہ ابھی تک دہشت گردی کی تعریف کر سکی ہے اور نہ ان قراردادوں پر عمل کر سکی ہے جو دہشت گردوں کی حمایت اور انھیں تحفظ فراہم کرنے والے ممالک کے خلاف ایکشن لینے کا کہتی ہیں۔
بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے انسانیت کو خطرات لاحق ہیں اور جو لوگ انسانیت پر یقین رکھتے ہیں انھیں مشترکہ طور پر اس کے خلاف لڑنا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوی کو صرف بندوقوں کے ذریعے سے ختم نہیں کیا جا سکتا بلکہ اس معاشرے میں ایسا ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے جس سے ہماری نوجوان نسل بنسیاد پرستی کی جانب نہ جا سکے۔