اسلام آباد (جیوڈیسک) گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے مسلم لیگ ریسورس سنٹر میں پاکستان کی صورتحال پر ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن و آتشی کا ملک ہے جہاں اسلام و دین کی اصل روح کے مطابق زندگیاں گزارنے کا حق حاصل ہے تمام تر انسانوں کو مناسب یکساں حقوق حاصل ہیں لیکن چند مٹھی بھر عناصر پاکستان کو متزلزل کرنے کی کاوشوں میں مصروف ہیں جن کے ناپاک عزائم بنا دیئے جائیں گے۔
کہ مسلم لیگ ن کی حکومت وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ترقی کی طرف گامزن ہے دہشتگردوں نے معصوم جانوں کا خون کرکے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ان کا اسلام دین پاکستان کے ساتھ ساتھ انسانیت کے ساتھ کوئی رشتہ نہیں۔
اوورسیز پاکستانی مایوس نہ ہوں ان کے مفادات کا تحفظ اور ان کے مسائل یہی حکومت حل کریگی۔