لاہور (جیوڈیسک) پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے صرف طاقت دکھا کر خون خرابے کے بغیر اسلام آباد دھرنا ختم کرایا ہے لیکن جن لوگوں نے پر تشدد کارروائیاں کیں انہیں معافی نہیں ملے گی۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ تحفظ نسواں بل ختم نہیں ہو سکتا تاہم اس میں ترامیم ہو سکتی ہیں۔
رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن تہہ شدہ طریقہ کار کے مطابق جاری ہے، کسی ایک شخص یا پارٹی کی ڈکٹیشن پر اس کے طریقہ کار میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی۔