لاہور (جیوڈیسک) تفصیلات کے مطابق پنجاب بھرکے تئیس اضلاع سے دو سنتیسں خواتین پولیس اہلکاروں نے آٹھ ماہ کی تربیت لینے کے بعد چوہنگ پولیس ٹریننگ ٹریننگ سینٹر میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا مظاہرہ کیا۔
خواتین پولیس اہلکاروں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جرائم کے خاتمے میں وہ بھی اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی۔ پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کا کہنا تھاکہ ملک میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے خواتیں مردوں کے شانہ بشانہ اپنا لوہا منوائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ رائیونڈ پولیس مقابلے میں ہلاک والے دہشت گردوں کا تعلق سانحہ گلشن اقبال پارک سے نہیں ہے۔ پاسنگ آؤٹ پریڈ کے اختتام پر پنجاب پولیس کی شاندار کارکردگی کے حوالے سے ایک ڈاکیومنٹری بھی دکھائی گئی۔