زیارت (نمائندہ) جمعیت علماء اسلام چینہ پیچی یونٹ کے امیر مولوی نور احمد شاہ حقانی ،جنرل سیکرٹری نور اللہ خان ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری اللہ نور ،نائب امیر مولوی عبدالوہاب ، عبدالفتاح ،عبدالقاہر ودیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ موجودہ دور میں ہمارے چند حکمران اپنے بیرونی آقاؤں کے نشانے پر دینی مدارس کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔
دینی مدارس کی بقاء کی وجہ سے ملک مزید بیرونی سازشوںسے مصروف رہ سکتا ہے ۔مملکت خدادپاکستان کی سالمیت اور دینی مدارس کی تحفظ کے لئے قائد ملت اسلامیہ حضرت مولانا فضل الرحمان اور وفاق المدارس کے ناظم اعلیٰ قاری حنیف جالندھری کی کاوشیں روز روشن کی طرح عیاں ہیں۔
اسی بناء پر ہم اپنے قائدین کے ایک اشارے پر دینی مدارس کے خلاف ہر قسم کے اندرونی اور بیرونی سازشوں اور ناپاک عزائم کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے ہمارا ملک پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے اور اس کی آزادی میں ہمارے دیوبند کے اکابرین نے صف اول کا کردار ادا کر کے انگریزوں اور ہندووں کے شکنجے سے اس ملک کو آزاد کیا ۔لہذا ہم اپنے ملک پاکستان کے استحکام کے لئے جان و مال کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور تمام بیرونی سازشوں کو ناکام بنا کر دم لینگے۔