کوٹلہ ارب علی خاں کی خبریں 31/3/2016

Chaudhry Shahid Raza

Chaudhry Shahid Raza

کوٹلہ ارب علی خاں (چوہدری فیصل گجر) آرمی چیف کے پنجاب آپریشن کا خیرمقدم کرتے ہیںیہ آپریشن بہت پہلے شروع ہونا چاہیے تھا ان خیالات کا اظہار سابق ناظم یونین کونسل کوٹلہ ”چوہدری شاہد رضا ”راہنما مسلم لیگ (ق) نے اپنے خصوصی بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کئی دہشت گرداور سہولت کار موجود ہیں ایسے درندوں کے خلاف آرمی آپریشن ہونا وقت کی ضرورت ہے پورے پنجاب میں آپریشن کے ساتھ خصوصی ضلع گجرات کے سرحدی علاقہ جو کہ کشمیر کیساتھ ملتا ہے اس علاقہ میں بھی آپریشن کیا جائے ،کالعدم تنظیموںاور انکے سہولت کاروں کے خلاف سخت آپریشن کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق پریس کلب گجرات میں میڈیاکی موجودگی میں واضع کر چکے ہیں کہ ضلع گجرات میںدہشت گردوں کی نرسریاں موجود ہیں جن کے خلاف آپریشن بہت ضروری ہے مگر اب آرمی چیف کی طرف سے پنجاب میں دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے خلاف بلا تفریق آپریشن کا اعلان خوش آئند ہے ۔ہم اس کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں ضلع گجرات سمیت پنجاب میں جلد آپریشن شروع کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں (چوہدری فیصل گجر +مہر جلال شائق )اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہر نے گزشتہ روز جذبہ ٹیم کوٹلہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عطائی ڈاکٹروں کی نشاندہی کی جائے انکے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ،بلاشبہ ڈاکٹر معاشرے کے مسیحا ہوتے ہیں لیکن محکمہ صحت کے شعبوں میں کالی بھیڑوں کا موجود ہونا باعث تشویش ہے ،تحصیل کھاریاں بھر میں اگر کہیں بھی کوئی عطائی ڈاکٹر عوام کی جانوں کیساتھ کھیل رہا ہے تو اس کی نشاندہی کی جائے ،اسکے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بنیادی مرکز صحت چڑیاولہ کے بارے اعلیٰ حکام کو رپورٹ دی جا چکی ہے جس پر متعلقہ افسران کام کر رہے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں ( مہر جلال شائق ) چوہدری انوار الحق کی کامیابی کیلئے تمام وسائل برو کار لائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار چوہدری خالد بشیر آف پنڈی جہونجہ نے جذبہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
سعودی عرب میں مقیم ممتاز کاروباری سیاسی وسماجی شخصیت سپوت ِ ضلع بھمبر آزادکشمیر ”چوہدری خالد بشیر آف پنڈی جہونجہ ”نے اپنے خصوصی میں کہا کہ چوہدری انوار الحق ضلع بھمبر آزادکشمیر کے حقیقی عوام مسیحا ہیں ان کی الیکشن کمپین کو بھر پور انداز میں چلائیں گے انشاء اللہ چوہدری انوار الحق ریکارڈووٹوں سے فتح یاب ہونگے انکی کامیابی کیلئے سر دھڑ کی بازی لگا دیں گے ،انشاء اللہ کامیاب ہو کراہلیان علاقہ کی عوام کی محرومیوں کا خاتمہ کریں گے اور عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرائیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خان(چوہدری فیصل گجر)ممتاز کاروباری ،سماجی شخصیت پاکستان مسلم لیگ(ن)(اٹلی)بریشیا ”ملک ثاقب اعوان ”آف بیر کھرانہ گزشتہ روز پاکستان پہنچ گئے ۔دوست احباب نے وطن پہنچنے پر شاندار استقبال کیا۔ملک اعوان اپنے تایا زاد بھائی شیراز احمدکی شادی میں خصوصی شرکت کریں گے اور دیگر مختلف تقریبات میں شرکت کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خان(چوہدری فیصل گجر+مہر جلال شائق)چیئرمین یونین کونسل کوٹلہ ارب علی خان چوہدری تنویر احمد،جنرل کونسلر محمد شفیق زرگر منگا،جنرل کونسلرافتخار مہرنے وفد کے ہمراہ وارڈ نمبر4اور 5کا تفصیلی دورہ کیا ۔اس موقع پر چوہدری تنویر احمدچیئرمین اور جنرل کونسلرز نے دونوں وارڈوں کی گلیوں نالیوں کی تعمیرکے لئے خصوصی سروے کیااور نامکمل گلیوں کی تعمیر کے لئے فنڈز کا اعلان کیا۔وارڈ نمبر 4کا دورہ جنرل کونسلر محمد شفیق زرگر منگا کی خصوصی کاوش اور ذاتی دلچسپی کے باعث کیا گیا۔اس موقع پر چوہدری تنویر احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ علاقے میں تعمیروترقی ہمارا مشن ہے ہم چاروں بھائی اپنے علاقے کی بہتری کے لئے ہماوقت کوشاں رہتے ہیں ۔اس موقع پر سجاد ڈار،دائود بٹ،میاں سجاد ہاشمی،چوہدری منور حسین،ذوالفقار عرف زلفی بٹ ککرالی ودیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں ( چوہدری مہر جلال شائق ) امریکہ میں مقیم ممتاز نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے راہنما ”خان فضل خان ”آف حسن پٹھان امریکہ سے وطن واپس پہنچ آئے ہیں ایئرپورٹ پر دوست احباب نے انکا شاندار استقبال کیا ،خان فضل خان کا شمار پاکستان تحریک انصاف امریکہ و ضلع گجرات کے اہم رہنمائوں میں ہوتا ہے ،آپ نہایت خوش اخلاق اور ملنسار شخصیت کے حامل ہیں ،آپکے والد محترم ”خان سلطان محمود خان ”کا شمار ضلع گجرات کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیات میں ہوتا ہے ،آپکی پاکستان آمد کے بعد ”خان ہائوس ” حسن پٹھان کی رونقیں دوبارہ بحال ہو گئیں ہیں اور دوست احباب سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔