خضدار (یونس بلوچ) صوبائی وزیر زراعت سردار محمد اسلم بزنجو نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی مردم شماری کی زمینی حقائق کی بنیاد پر مخالفت کی ہے اور اس وقت تک کرتی رہی گی جب تک افغان مہاجرین کی انخلاء اور بلوچستان بھر میں امن و امان کی صورتحال بہتر نہیں ہو گا ،خضدار میں سڑکوں کی تعمیر تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں دوسرے فیز میں شہر سے کھٹان اور شہر سے ایئر پورٹ روڈ سمیت دیگر اہم سڑکوں کی تعمیر شروع کی جائے گی۔
بیسمہ نال خضدار کے سڑک کی تعمیر جلد شروع ہو جائے گی اور خضدار ٹو رتو ڈیروزیر تعمیر سڑک دو سے تین ماہ میں مکمل ہو جائے گی خضدار کے مختلف علاقوں میں ڈیمز کی تعمیر کے لئے ایک منصوبہ تشکیل دیا گیا ہے جس کے منظوری کے لئے میں اسلام آباد جاونگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھٹان خضدار میں نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں سے خطاب کے دوران کیا۔
شمولیتی تقریب سے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد ،ڈسٹرکٹ کونسل خضدار کے وائس چیئرمین عبدالحمید ایڈووکیٹ ،سابق تحصیل ناظم و نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء محمد آصف جمالدینی ،نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن حاجی احمد نواز بلوچ ،میر سلمان زرکزئی ،ضلعی صدر بشیر احمد ،مینگل ،عبدالواہاب مینگل و میر عتیق ساجدی دیگر نے بھی خطاب کیا۔
اس موقع پر سابق کونسلر میر دین محمد مینگل میر سلمان زرکزئی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے ساتھ نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر میر محمدحنیف بزنجو ،میر اشر ف علی مینگل ،ڈاکٹر محمد مراد مینگل ِعتیق ساجدی اور دیگر بھی موجود تھے تقریب سے سردار محمد اسلم بزنجو اپنے خطاب میں کہا کہ یہاں کے حالات جس طرح بھی رہے ہیں ہم نے شب و روز عوام کے ساتھ گزاری ہے بعض لوگ آج نظر آ رہے ہیں۔
ہمیں ان کے آنے پر کوئی اعتراض نہیں اچھی بات یہ ہے کہ خضدار میں سیاسی ماحول دوبارہ سے پروان چڑ رہی ہے ہماری بد قسمتی یہ رہی ہے کہ ہم نے اپنے اچھے بندوں کو کھودیا آج ان کی کمی شدت سے محسوس کی جا رہی ہے اس خلا کو پر کرنا شاید ہی ممکن ہو سخت ترین صورتحال کے بعد آج خضدار بہتری کی جانب رواں دواں ہے خضدار میں ترقیاتی اسکیمات کے متعلق زکر کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ بہت جلد وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری خضدار کا دورہ کریں گے اور خضدار کے عوام کے لئے مزید ترقیاتی اسکیمات کا اعلان کریں گے۔
یہ موقع ہمیں با ر بار میسر نہیں آ سکے گا ہم اس موقع پر بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے خضدار میں ترقیاتی اسکیمات کی جال بچھا دیں گے سر دار محمد اسلم بزنجو نے کہا کہ کسی بھی علاقے کی ترقی کے لیئے پر امن ماحول کا ہونا ضروری ہے خدا کا شکر ہے کہ خضدار کی رونقیں بحال ہوئی ہیں اور مزید کوششیں جاری ہیں امن کے بعد تیز رفتار ترقی کا عمل شروع ہو گا اور ایک ایسا دن آئے گا کہ خضدار ملک کے اہم شہروں میں شمار ہوگا۔
اس موقع پر سردار محمد اسلم بزنجو نے مختلف ترقیاتی اسکیمات اور جشن کھٹان روایتی طریقے سے منانے کا اعلان کیا قبل ازیں صوبائی وزیر زراعت سردار محمد اسلم بزنجو کمشنر قلات ڈویژن ڈاکٹر محمد اکبر حریفال اور ڈپٹی کمشنر خضداار سرمد سلیم اکرم ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین عبدالحمید ایڈوکیٹ کے ہمراہ بی آر سی خضدار کا دورہ کیا۔
جہاں پرنسپل غلام رسول محمد حسنی نے انہیں کالج کی صورتحال کے متعلق بریفنگ دی کالج انتظامیہ کی کارکردگی پر صوبائی وزیر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کالج انتظامیہ کی یہ کمزوری ہے کہ چار ماہ کے دوران متعدد بار طلباء ایک دوسرے کے ساتھ دست گریبان ہوئے اور کالج کا ماحول خراب ہوا اس حوالے سے انتظامیہ کی یہ زمہ داری بنتی ہے بی آر سی ایک اہم ادارہ ہے اس میں نظم نسق پر خصوصی توجہ دیں۔