اتر پردیش (جیوڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق دارالافتاء دیوبند نے یہ فتویٰ انیس مارچ کو جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ بھارت ماتا کی جے بولنا اسلامی تعلیمات اور اصولوں کے خلاف ہے لہذا مسلمان ایسے نعرے لگانے سے گریز کریں۔
حالیہ دنوں میں بھارت میں بھارت ماتا کی جے کو بطور حربہ استعمال کیا جا رہا ہے اور یہ نعرہ نہ لگانے پر مسلمانوں پر تشدد کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں۔