لاہور (جیوڈیسک) ورلڈ کپ میں پاکستان کی شکست کا ذ مہ دار کون ہے۔ پاکستان کرکٹ کو کیسے جیت کے راستے پر لایا جا سکتا ہے۔ انکوائری کمیٹی نے تحقیقات اور تجاویز مکمل کر لی ہے۔
زرائع کہتے ہیں کہ بورڈ عہدیداروں میں محسن حسن کو چیف سلیکٹر بنانے پر اتفاق پا چکا ہے اور عاقب جاوید کوچنگ کے مضبوط امیدوار بن چکے ہیں۔ یہ بھی طے پایا ہے کہ وقار یونس کے معاہدے میں توسیع نہیں کی جائے جب کہ شاہد آفریدی کی جگہ سرفراز احمد کو کپتان بنائے جانے کا بھی امکان ہے لیکن اس کا اعلان تاخیر سے ہو سکتا ہے۔
سب باتوں سے ہٹ کر نظریں انکوائری کمیٹی کی رپورٹ پر ہے جس میں میگا ایونٹ میں شکست کے ذمہ داران کی نشاندہی کی جائے گی اور واضح ہو گا کہ کرکٹ بورڈ میں ہی کام کر کے انکوائری کمیٹی کے اراکین نے کس حد تک ازادانہ رپورٹ تیار کی ہے۔