کراچی : جماعت اسلامی ناظم آباد اور الخدمت کے تحت ”پڑھو پڑھائو تحریک” کے حوالے سے اردو بازار، ناظم آباد نمبر 1 میں لگائے گئے کیمپ میں مخیر حضرات نے ہزاروں کتابیں، اسکول بیگ، تھرماس اور شوز جمع کرائیں۔
جماعت اسلامی ان اشیاء کی جلد بندی اور مرمت کے بعد انہیں نادار غریب طلبہ میں تقسیم کر رہی ہے، اس مہم سے اب تک سیکڑوں طالب علم فائدہ اٹھا چکے ہیں۔
جماعت اسلامی زون ناظم آباد کے قائم مقام امیر سید مظفر حسین، جنرل سیکریٹری سہیل زیدی نے کیمپ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ علم کی روشنی سے ہر گھر روشن ہو۔
ہمارے نوجوانوں میں بہت صلاحیتیں ہیں اگر نوجوانوں کو سہولتیں فراہم کی جائیں تو پاکستان تعلیمی میدان میں بہت آگے جاسکتا ہے۔
سید انوار احمد سیکریٹر ی اطلاعات جماعت اسلامی، وسطی 0345-2385320