واشنگٹن (جیوڈیسک) مودی جی نیو کلیئر سیکورٹی سمٹ میں دوسرے ممالک کے جوہری تنصیبات کی سیکیورٹی پر سوالات اٹھاتے رہے ، خود ان کے ملک میں پانچ بار جوہری مواد چوری ہوا ، عالمی ماہرین نے بھی بھارتی تنصیبات کی سیکورٹی پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔
نیو کلیئر سکیورٹی سمٹ میں بھارتی وزیر اعظم نام لیے بغیر پاکستان کی جوہری تنصیبات پر سوالات اٹھاتے رہے ۔
حالانکہ ابھی ہفتہ نہیں گزرا جب عالمی ماہرین نے بھارت کی ایٹمی تنصیبات کی سیکورٹی پر تشویش کا اظہار کیا تھا ۔ بھارتی جوہری تنصیبات کی سیکیورٹی کا یہ حال ہے کہ دو دہائیوں میں پانچ بار جوہری مواد کی چوری کے واقعات ہوئے ۔
2013 میں تو جنگجوؤں نےآرمی کمپلیکس سے یورینئم چرالی اور بھارتی فوج کو کانوں کان خبر نہ ہوئی ۔