ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب میں دھڑ جڑی پاکستانی بہنیں سرجری کے بعد تیزی سے صحت مند ہو رہی ہیں ۔ عرب نیوز کے مطابق پاکستانی علاقے سوات سے تعلق رکھنے والی فاطمہ اور مشعل آپریشن کے بعد صحت مند ہیں ، ڈاکٹرز کے مطابق آپریشن کے بعد دونوں بہنیں تیزی سے صحت مند ہو رہی ہیں ۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کےجگر کو کوئی خطرہ نہیں ، دونوں بہنوں کا سینہ اور جگر آپس میں جڑا ہوا تھا ۔ ریاض کے کنگ عبداللہ چلڈرن ہسپتال میں بیس رکنی میڈیکل ٹیم نے چھ گھنٹے کی سرجری کے بعد دونوں کو علیحدہ کیا ۔ جڑواں بچیوں کے والدین نے سعودی حکومت کی جانب سے ان کی بچیوں کے علاج میں معاونت پرخصوصی شکریہ ادا کیا ہے ۔