پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے بھی شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کورہیڈ کوارٹر پشاور میں ہونے والی صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر، وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک، گورنر اقبال ظفر جھگڑا اور دیگر اعلی عسکری اورفوجی حکام نے شرکت کی ہے۔
ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن، امن وامان اور سیکیورٹی کی صورتحال اور آپریشن کے نتیجے میں نقل مکانی کرنے والے افراد کی بحالی پر تفصیلی غور کیا گیا۔