مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے سینئر رہنما حاجی سیف اللہ قصوری کے عزاز میں تقریب کا اہتمام ، جس میں سعودی عرب جدہ کے صدرسلطان عبدلباسط ،جنرل سیکرٹری جدہ قاسم دستی، سینئر ممبران عبداللہ رحمان، پروفیسر راشد علی شاہ، میاں احمد بشیر،فرخ رشید،عدنان فاروقی، قیصرجاوید، شاہنواز، شہزادخان، انجینئرکاشف ابرار،شاہدمحمود،ظہیرظفر،انعام اللہ قصوری، اویس ظفر،عدنان رشید کے علاوہ ڈاکٹر احمد زبیر،عابد احمد بھٹہ،ڈاکٹر اصضر علی،ڈاکتر سعد خان،ڈاکٹر فاروخ مظفر،میجر عاصم عوان، امجد، مشتاق احمد اور حاجی سیف اللہ قصوری کے بڑے بھائی ظفراللہ امجد اور والد محمد علی مغل نے شرکت کی۔
اس موقعہ پر پاکستان تحریک انصاف (انصافین) کے سینئر نائب صدر حاجی سیف اللہ قصوری کی 2009 سے 2016 تک سعودی عرب میں پارٹی کے لئے خدمات کو سراہا گیا اور خراجِ تحسین پیش کیا آخر میں ان کی گراں قدر خدمات پر پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کی طرف سے ایک شیلڈ اور تعریفی سند پیش کی گئی۔