اسلام آباد (جیوڈیسک) را کا افسر کلبھوشن یادیو بلوچستان میں تباہی پھیلانے کے لئے افغانستان سے اسلحہ اور دہشتگرد بھیجتا رہا۔ یادیو نے افغانستان میں را نیٹ ورکس کا راز بھی اگل دیا۔
بھارتی بحریہ کا افسر کیسے پاکستان میں دہشتگردی پھیلاتا رہا ۔ را کے گرفتار افسر کلبھوشن یادو سے تحقیقات میں نئے انکشافات۔ پاکستان میں دہشتگردی کے لئے افغان سرزمین بھی استعمال کرنے کا اعتراف۔ ذرائع کے مطابق تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ را ایجنٹ راکیش عرف رضوان پہلے ہی ایران میں موجود تھا اور اسی نےکلبھوشن یادیو کیلئے ایرانی ویزے اور چاہ بہار میں کاروبار کا بندوبست کیا۔
ایران میں قیام کے دوران کلبھوشن افغانستان بھی گیا۔ وہ اسلحہ اور دہشت گرد افغانستان سے بلوچستان بھجواتا تھا ۔ کلبھوشن نے کئی علیحدگی پسندوں کو افغانستان میں پناہ بھی دلوائی ۔ اس سے تفتیش کے بعد افغانستان میں را کے نیٹ ورکس کی بھی نشاندہی ہو گئی ہے۔