اسلام آباد (جیوڈیسک) ڈی چوک میں مذہہبی جماعتوں کو دھرنا دینا مہنگا پڑا گیا۔ علما کے خلاف مقدمات درج ہو گئے۔ تھانہ سیکرٹریٹ میں درج 2 مقدمات میں سنگین دفعات کو شامل کیا گیا ہے۔
مقدمات میں ثروت اعجاز قادری، افضل قادری ، خادم حسین اور دیگر نامزد ہیں۔ مقدمے میں ریاست کیخلاف لوگوں کو اکسانے، مذہبی منافرت پھیلانے کی دفعات سمیت انسداد دھشت گردی اور دیگر دفعات کو بھی مقدمے میں شامل کیا گیا ہے۔
ادھر ذرائع وزرات داخلہ نے دعویٰ کیا کہ مذاکرات کے دوران ثروت اعجاز قادری کی جانب سے کراچی میں گرفتار ٹارگٹ کلرز کی رہائی کا مطالبہ سامنے آیا مگر وزیر داخلہ نے انکار کر دیا۔