داعش سربراہ کی سابقہ اہلیہ یورپ میں رہنے کی خواہشمند

ISIS

ISIS

اسٹاک ہوم (جیوڈیسک) دہشتگرد گروپ داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کی سابقہ اہلیہ 28 سالہ دلیمی نے کہا ہے کہ میں عرب ملک میں رہنے کے بجائے کسی یورپی ملک میں زندگی گزارنا چاہتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی 7 سالہ بیٹی ہاجرہ کے ساتھ آزاد دنیا میں رہنا چاہتی ہوں میری بیٹی یورپ جا کر تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہے مجھ پر بلا وجہ دہشتگردی کی چھاپ لگائی گئی تھی حالانکہ میرا دہشتگردی سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی کبھی رہا ہے ۔

دلیمی نے اسلامی قوانین کی تعریف کرتے ہوئے خاص طور پر خواتین سے متعلق اسلامی قوانین کو بے مثال قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دیگر تمام مذاہب اور تہذیبوں کی نسبت اسلام نے خواتین کو سب سے زیادہ حقوق دیے ہیں ۔ واضح رہے کہ دلیمی عراق کے ایک خوشحال گھرانے کی خاتون ہے۔ انہوں نے اپنے پہلے شوہر کی ہلاکت کے بعد 2008ء میں اپنے والد کے مشورے پر البغدادی سے شادی کی تھی لیکن شادی کے صرف 3 ماہ بعد دلیمی البغدادی سے علیحدہ ہو گئی تھیں۔