لندن (جیوڈیسک) دنیا کے بارہ ملکوں کے سربراہان اور انکے انکے اہلخانہ ایک سو تینتالیس سیاستدانوں میں شامل ہیں جن کے نام پانامہ پیپرز نے ظاہر کئے ہیں۔ جنہوں نے اربوں ڈالر ٹیکس بچائے ہیں۔ یہ نام ایک آف شور لا فرم موزیک فونیسکا کے ڈیٹا سے لیک ہوئے ہیں۔ فرم کی ایک کروڑ پندرہ لاکھ فائلیں منظر عام پر آئی ہیں۔ انکی تفصیلات ایک برطانوی اخبار نے شائع کی ہیں۔ اس کمپنی کے سب سے بڑے کلائنٹ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن ہیں جنہوں نے دو ارب ڈالر کی ہیرا پھیری کی۔
ٹیکس بچانے والی شخصیات میں عراق کے سابق نائب وزیر اعظم ایاد علاوی، یوکرائن کے صدر پیٹرو پوروشینکو، مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کے بیٹے اعلیٰ مبارک اور آئس لینڈ کے وزیراعظم سیگمنڈر ڈیویو گنلاگسن شامل ہیں۔ اس فہرست میں برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے چھ ارکان، کنزرویٹو پارٹی کے تین سابق ارکان اسمبلی اور سیاسی جماعتوں کے درجنوں ڈونز شامل ہیں۔ چین کے حکمران ادارے پولٹ بیورو کے موجودہ اور سابق آٹھ ارکان بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔