پی آئی اے کا 10 سال میں ریونیو 60 ارب 72 کروڑ روپے سے زائد رہا

PIA

PIA

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنزپی آئی اے نے گزشتہ 10 سال میں 60 ارب 72 کروڑ روپے سے زائد کاریونیو حاصل کیا جس میں عالمی سطح سے 58 ارب 22 کروڑ 60 لاکھ اوراندرون ملک سے2 ارب 50 کروڑ 10 لاکھ روپے کاریونیو حاصل کیاگیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے 2006 میں 6 ارب 26 کروڑ 20 لاکھ عالمی سطح سے ریونیوحاصل کیا اورانٹرنیشنل مارکیٹ شیئرز61فیصدتھاجبکہ اندرون ملک سے 18کروڑ 60 لاکھ کاریونیوحاصل کیااور مارکیٹ شیئرز 90 فیصد تھے۔2007میں5ارب63 کروڑ کاریونیوعالمی سطح سے حاصل کیا اور مارکیٹ شیئرز 58 فیصد تھے جبکہ اندرون ملک سے 22 کروڑ 20 لاکھ کا ریونیو حاصل کیا اور مارکیٹ شیئرز 88 فیصد تھے۔

2008 میں 6 ارب 17 کروڑ 20 لاکھ روپے انٹرنیشنل سطح سے ریونیو حاصل کیا اور مارکیٹ شیئرز 56 فیصدتھے جبکہ اندرون ملک سے 24 کروڑ 50 لاکھ روپے ریونیوحاصل کیا جبکہ مارکیٹ سیئرز 85 فیصد تھے۔2014 میں 4 ارب 45 کروڑ 10 لاکھ بین الاقوامی سطح سے ریونیو حاصل کیا اور مارکیٹ شیئرز 30 فیصدتھے ۔ 2015میں 3 ارب 58 کروڑ 20 لاکھ بین الاقوامی سطح سے ریونیو حاصل کیا اور مارکیٹ شیئرز 22 فیصد تھے جبکہ اندرون ملک سے 29 کروڑ 50 لاکھ کا ریونیو حاصل کیا اور مارکیٹ شیئرز 73 فیصد تھا۔