صنعاء (جیوڈیسک) یمن کے صدر منصور ہادی نے وزیراعظم خالد محفوظ الحاج اور نائب صدر کو برطرف کر دیا۔
صدر نے عبید احمد بن دغر کو وزیراعظم اور جنرل علی محسن الاحمر کو نائب صدر مقرر کر دیا ہے۔
یمن میں زمینی اور انسانی حقوق کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ حوثی ملیشیائوں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین صوبوں میں درجنوں سیاسی شخصیات اور کارکنوں کو اغوا کر لیا۔
بمباری میں کئے القاعدہ جنگجو مارے گئے، بھارتی وزیر خارجہ نے کہا پادری کو جلد بازیاب کرا لیں گے۔
وسطی صوبے اِب میں ذرائع کے مطابق مسلح ملیشیائوں کے عناصر اپوزیشن کی سیاسی شخصیت فاد الوصابی کو اِب شہر کے الوحدہ بازار سے اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے۔
بعدازاں ان کے گھر پر دھاوا بول کر توڑ پھوڑ کی گئی اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔