نواب شاہ (جیوڈیسک) قومی شاہراہ پر تیز رفتار کار اوور ٹیک کرتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر چندن نہر میں جا گری۔
پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے لاشیں نکال کر رورل ہیلتھ سینٹر قاضی احمد اسپتال منتقل کیں۔
جاں بحق ہونے والوں میں حاجی مہرو سومرو ان کا بیٹا عبدالطیف ، چچا ابوبکر سومرو ، پوڑھو ڈل اور عبدالرحمن شامل ہیں تمام افراد کا تعلق میرپور ساکرو ٹھٹھہ سے ہے۔