انقرہ (جیوڈیسک) یورپی یونین اور ترکی کے درمیان تارکین وطن سے متعلق معاہدے پر عملدآمد شروع ہو گیا۔ اس سلسلے میں 136پناہ گزینوں کو لے کر پہلی کشتی ترکی پہنچ گئی۔
یونانی جزیرے لیزبوس سے ترکی پہنچے والوں میں زیادہ تعداد پاکستانیوں کی ہے۔ یونانی حکام کے مطابق ترکی بھیجے جانے والے پناہ گزینوں میں کوئی شامی شامل نہیں ہے۔
جبکہ گروپ میں بنگلہ دیش، سری لنکا، مراکش اور پاکستان کے وہ شہری شامل ہیں جنہوں نے قانونی طور پر کوئی باقاعدہ درخواست نہیں دی۔
اب تک ترکی سے صرف 16 پناہ گزین قانونی طور پر جرمنی پہنچ چکے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے ترکی کو پناہ گزینوں کے لیے غیر محفوظ ملک قرار دیا ہے۔