نیویارک (جیوڈیسک) امریکی میگزین کو جاری بیان میں کہا گیا کہ وہ دکھ کے ساتھ علیحدگی کا اعلان کرتے ہیں۔ طلاق کو ناکامی خیال کیا جاتا ہے لیکن زندگی چلتی رہتی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ان کے بچے ان کی کائنات ہیں اور وہ انکی پہلی ترجیح ہوں گے۔ اکتالیس سالہ بیری مور کی یہ تیسری شادی تھی۔
انکی پہلی شادی مارچ انیس سو چورانوے میں جرمی تھامس سے ہوئی جو دو ماہ چلی۔ دوسری شادی کامیڈین ٹام گرین سے دو ہزار ایک میں ہوئی اور چھ ماہ میں ختم ہو گئی۔ کوپلمین کے ساتھ انکی شادی دو ہزار بارہ میں ہوئی اور انکے دو بچے ہیں۔