ملک کی بڑھتی ہوئی خوراک کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیئے جدید طریقہ کاشتکاری کو اپنایا جائے، اختر نواز

Taxila

Taxila

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) یوم کاشتکار کے موقع پر ڈائریکٹر ریسرچ فوجی فرٹیلائزر کمپنی اختر نواز خان نے فوجی فرٹیلائزر کمپنی دفتر 7 میل ہزار ہ روڈ کے زیر علاقہ ٹوپی ریجن میں علاقہ بھر کے کاشتکاروں کو کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی بڑھتی ہوئی خوراک کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیئے جدید طریقہ کاشتکاری کو اپنایا جائے۔

ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی کی خوراک کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے فی ایکٹر پیدوار کو بڑھایا جائے تاکہ خوارک کی کمی جیسے مسائل پیدا ہونے کا سدباب ممکن ہو اور سنگین حالاتسے بر وقت نمٹا جاسکے، انکا کہنا تھا کہ اس سال بھرپور پیدا وار کی توقع کی جا رہی ہے زرعی اجناس کی اہمیت اور ان کی بہتر پیداوار تمام تر احتیاطی تدابیر سے ممکن ہے،اس موقع پر بہتر پیدوار پر کاشتکاروں کا تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر لیاقت علی اور اور عبدلاجبار ہاشمی نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر علاقہ بھر کے ترقی پسند کاشتکاروں نے بھرپور شرکت کی اور فوجی فرٹیلائزر کمپنی کی زرعی خدمات کو بھرپور انداز میں سراہا اور اور نمائشی پلاٹ ”گندم” کے پیدواری کھیت کا معائنہ بھی کیا،اس موقع پرنامیاتی مادہ کی وجہ سے زمینوں سے بھرپور پیدا وار حاصل نہیں ہو رہی ہے۔

علاقہ میں نائٹروجن، فاسفورس، اور پوٹینیم کی صورتحال پر تذکرہ کیا او کہا کہ متوازن کیمیائی کھادوں کے استعمال سے بھرپور پیدوار حاصل کی جاتی ہے،FFC کی جانب سے مفت تجزیہ آگاہی اور افادیت پر سیلز ایگزیٹو لیاقت علی نے کہا کہ زمین کی تیاری۔

صحت مند بیج، طریقہ کاشت، کیمیائی کھادوں کا صیح اور متوازن استعمال، آبپاشی، جڑی بوٹیوں کی تلفی اور بروقت کاشت سے گندم کی ٹارگٹ پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے، پیداوار ہمیشہ مثالی ہونی چاہئے تب ہی ملک سے گندم پیداوار میں کمی کا سنگین بحران سے باآسانی نمٹا جا سکتا ہے۔