لاہوری ناشتے اور ادبی بیٹھک

Lahori Breakfast

Lahori Breakfast

تحریر : توقیر ساجد تقی
یو ایم ٹی پریس فورم کے تحت ہر ماہ کی پہلی اتوار کو لاہوری ناشتہ اور ادبی بیٹھک کا اہتمام کیا جاتا ہے یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر حسن صہیب مراد نے اس ادبی بیٹھک کا بیڑہ اٹھایا۔ اکیڈمی آف لیٹرز پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمد قاسم بگھیو نے لکھنے والوں کی قومی کانفرنس کے لیے میزبانی کا کہا تو نہ صرف یہ کانفرنس یونیورسٹی میں منعقد ہوئی بلکہ اس سے ایک نئی روایت کا آغاز ہوا اور7 جون 2015 کو لاہور میں اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام منعقد ہوا۔ یہ لاہوری ناشتہ تھا جس میںلاہور کے اہل علم و ادب کو دعوت دی گئی تھی۔ وہیں اعلان کیا گیا کہ لاہوری ناشتہ باقاعدگی سے ہوگا۔

لیکن رمضان المبارک، موسم گرما کی تعطیلات اور پھر محرم الحرام کے احترام میں اس کا انعقاد نہ ہو سکاگزشتہ دن اپریل کے پہلے اتوار کو آٹھویں ادبی بیٹھک میں مستنصر حسین تارڑکو مدعو کیا گیا تھا مستنصر حسین پاکستان کے شہر گجرات میں یکم مارچ1939 میں پیداہوئے۔پاکستان میں اردو ادب میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے ادیب ہیں ۔سفیر اردو ،ڈاکٹر گوپی چند نارنگ نے کہا تھا ہم اردو ادب میں صرف تین حسین کو مانتے ہیں عبدا للہ حسین ،انتظار حسین اور مستنصر حسین تارڑ ادبی بیٹھک کا آغاز ناشتہ سے ہوتا ہے لاہوری ناشتے میں بونگ، پائے، نان چنے، حلوہ پوری، آملیٹ اور ڈبل روٹی کے ساتھ ساتھ چائے اور کافی کا بھی اہتمام کیا جاتاہے پرتکلف ناشتے کے بعدپروگرام شروع کیا جاتا ہے۔

پاکستان ٹیلی ویژن پر پہلے مارننگ شو سے عوام میں مقبولیت حاصل کرنے والے آج کی نوجوان نسل کے معروف چاچا جی مستنصر حسین تارڑ کو پہلی بار یوم ایم ٹی کے زیر اہتمام ادبی بیٹھک میں دیکھا تو چاچا جی کی بجائے دادا جی کا گماں ہونے لگا بڑھاپے کی تمام خصوصیات نے ان کو گھیرے میں لیا ہواتھا بالوں میں چاندنی اور قوت سماعت میں بائیں کان سے کم سننے کے باوجود وہ آج بھی حاضرین کے دلوں کو ہمیشہ کی طرح اپنی خوبصورت باتوں سے لبھاتے رہے۔

Writing

Writing

شرکاء کی طرف سے سوالات کا آغاز ہو اتھاتو ایک خاتون نے نام مشکل کیوں اور کس نے رکھا ہے دریافت کیا تو حس مزاح برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ کاش آپ پڑھی لکھی ہوتی تو مشکل نہ ہوتی۔نام مشکل نہیں لیکن میڈیا کی تکرار کہ مستنصر حسین تارڑ مشکل نام ہے عوامی رائے بن چکی ہے۔ میڈیا لوگوں کے مذاہب بدل دیتا ہے پاکستانی لڑکیوں نے ماتھے پر بندیاں لگانے شروع کی ہوئی ہیں اور نام رکھنے کی بات ہے تو میرے دادی جان میرا نام لال دین رکھنا چاہتی تھی لیکن میرے ماموں چونکہ فارسی کی گردانیں جانتے تھے تو اس وجہ سے انہوں نے میرانام مستنصر حسین رکھا پھر میری دادی نے میرا نام تسبیح پر یاد کیا اور یہی وجہ ہے مجھ پر خدا کا اتنا کرم ہے کہ دادی نے نام تسبیح پر یادکیا۔

لاہور سانحہ گلشن اقبال اور سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے تناظر میں اپنے کالم کا ذکر کیا تو پنڈال میںموجود سبھی حاضرین اشکبار ہوگئے۔ شلوار قمیض کے ساتھ واسکٹ میں ملبوس تارڑ صاحب کا کہنا تھا کہ یہ لباس میری پاکستانی ہونے کی نشانی ہے جب پی ٹی وی میں مارننگ شو کی ابتداء کی تو پروگرام میں پاکستانی لباس کو زیب تن کیا جانے فیصلہ کیا اگرچہ پہلے میراحلیہ انگریزوں جیسا تھا سالوں کے گزرنے کے باوجود پاکستانی ہونے کی یہ عادت جاتی نہیں ۔محب وطن پاکستانی تارڑ صاحب نے 8سال کی عمر میں پاکستان بنتے دیکھا تھا۔

پاکستانیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ اپنے ملک میں رہ کر دوسرے ممالک سے محبت کرتے ہیں اگر ہم سچے محب وطن اور بہترین ناول نگار بننا چاہتے ہیں تو ملک کے گوش و کنار،وطن کے تمام موسموں اور اس زمین پر اگنے والی ہر چیز سے آگاہی ضروری ہے ۔ شرکاء ادبی بیٹھک میں مجیب الرحمن شامی صاحب اور ایاز میر صاحب بھی شامل تھے ادبی بیٹھک جہاں اپنی نوعیت کے لحاظ سے ایک منفرد پروگرام بن چکا ہے وہاں یہ اہل لاہور کیلئے ایک ادبی فیسٹول کی شکل بھی اختیار کر چکاہے لاہور بھر سے ادب سے وابستہ سینکڑوں خواتین و حضرات ادبا ، صحافی، دانشور ،شاعر ،کالم نگار اور اینکر پرسن کوہر ماہ ایک جگہ اکٹھے ہونے کا موقع بھی فراہم ہوتا ہے۔

Touqeer Sajid

Touqeer Sajid

تحریر : توقیر ساجد تقی