مسلم لیگ ن نوجوانوں کو ساتھ لیکر چل رہی ہے۔ سلطان محمود سیال

PML N

PML N

لاہور (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے سینئر راہنماء میاں سلطان محمود سیال نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن نوجوانوں کو ساتھ لیکر چل رہی ہے کیو نکہ نو جوان آنیوا لے وقت میں ملک کا مستقبل ہے۔

نوجوانوں کا جذبہ، حب الوطنی دیکھ کر سر فخر سے بلند ہو جاتا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم پا کستان میاں نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی قیادت میں حکومت نے معیشت کودرست سمت گامزن کردیاہے۔

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے اپنی رہائشگاہ میںبات چیت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق ناظمین یونین کونسلز میاں مظفر محمود، میاں نور محمد، چیئرمین یوسی میاں محبوب احمد، میاں مطلوب احمد سیال، حافظ نور محمد، ماسٹر محمد اقبال انجم، ملک محمد عمر ریاض، میاں محمد حسن نور، میاں علی رضا، میاں واصل مظفر محمود اور دیگر بھی موجود تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس بات میں کو ئی شک نہیں کہ حکومت پاکستان نے جس تیزی سے ملکی معیشت کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کیاہے وہ قابل ستائش ہے۔