پاکستانی فلمیں جلد عالمی مارکیٹ میں دیکھی جائیں گی، عمائمہ ملک

Humaima Malik

Humaima Malik

لاہور (جیوڈیسک) اداکارہ وماڈل عمائمہ ملک نے کہا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان میں بننے والی فلم موضوع اور میوزک کے ساتھ ساتھ فنکاروں کی عمدہ پرفارمنس کے باعث انٹرنیشنل مارکیٹ میں دیکھی اور پسند کی جائے گی۔

اپنے ایک انٹر ویو میں عمائمہ ملک نے کہا کہ نوجوان فلم میکرزنے جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ جن موضوعات پر فلمیں بنانے کا عمل شروع کیا ہے وہ آج کے دور میں بننے والی فلموں کی اولین ڈیمانڈ ہے۔

اسی لیے اب پاکستان فلم انڈسٹری کے بحران میں کمی دکھائی دے رہی ہے اور آنے والے دنوں میں ملک بھر میں فلمسازی کا سلسلہ تیز ہو گا۔