لاس اینجلس (جیوڈیسک) لاس اینجلس میں ہالی وڈ فلم دی جنگل بک کا ریڈ کارپٹ پریمئر ہوا جس میں فلم میں آواز کا جادو جگانے والے اسٹارز نے شرکت کی۔
لاس اینجلس میں سجے دی جنگل بک کے پریمئر میں ہدایتکار جان فیوریو اور دیگر کاسٹ نے شرکت کی۔ جنگل کے تھیم پر بنی اس تقریب کے شرکاء فلم کی کامیابی کے لیے پرامید نظر آئے۔
لائیو ایکشن تھری ڈی اینی میٹڈ فلم کی کہانی ایک ایسے یتیم بچے کی ہے جس کی تربیت گھنے جنگل میں خطرناک جانور کرتے ہیں ۔ دی جنگل بک پندرہ اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔