راجستھان (جیوڈیسک) بھارت میں سیاحت کے لیے آنے والے غیر ملکی بھی تشدد کا نشانہ بننے لگے، ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں سپین سے تعلق رکھنے والے چار سیاحوں کو نشے میں دھت افراد نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔
غیر ملکیوں پر تشدد کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سیاح اجمیرمیں قدیم مذہبی عمارت کی سیر کر رہے تھے ، نشے میں دھت افراد نے غیر ملکی خاتون سیاح سے بد تمیزی کی اور ان کو بچانے
کے لیے آنے والے دوسرے سیاحوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا، واقعے میں سیاح زخمی بھی ہوئے۔ پولیس نے واقعے میں ملوث کسی ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کیا ہے۔