لاہور (جیوڈیسک) پانامہ لیکس نے سیاسی بساط پر ایک شور سا مچا دیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے حلقوں میں وزیراعظم کی استعفے کی آواز سنائی دینے لگی۔ اعتزاز احسن نے ڈھکے چھپے الفاظ میں استعفے کی بات کر ڈالی۔ اعتزاز احسن وہ جادو بھی جاننا چاہتے ہیں جس سے اربوں روپے کی جائیداد بنتی ہے۔
آف شور کمپنیوں کی بات پر راجہ پرویز اشرف نے بھی طنز کے نشتر چلائے اور بالواسطہ طور پر وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کیا۔
اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ آف شور کمپنیوں سے لاعلم نکلے کہتے ہیں آف شور کمپنیاں ہیں تو ڈکلیئر کیوں نہیں کرتے۔
قمر زمان کائرہ نے کہہ دیا کہ مسلم لیگ ن اور اس کی قیادت احتساب سے مبرا ہیں۔ احمد مختار، پیر مظہر الحق اور منظور وٹو سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے بھی پانامہ لیکس پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔