گجراتی زبان و کلچر کے تحفظ کا شعور بیدار کرنا ضروری ہے ‘ جی کیو ایم

karachi

karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں گجراتی بولنے والوں کی عدم توجہ کے باعث نہ صرف گجراتی زبان مفقود ہوتی جارہی ہے بلکہ گجراتی ثقافت بھی معدوم ہورہی ہے اسلئے گجراتی قومی موومنٹ نے گجراتی زبان وکلچر کے تحفظ و فروغ کا شعور اجاگر کرنے کیلئے جونا گڑھ والنٹیئر کور ‘ ینگ میمن گجراتی سوشل گروپ ‘ کچھی گجراتی قومی کونسل اور گجراتی کلچرل ونگ کے اشتراک سے بروز منگل 12اپریل شام 6بجے سیلرز ریسٹورنٹ ہال نزد پی آئی ڈی سی میں ایک سیمینار منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سیمینار کے مہتم فرزند جونا گڑھ اقبال چاند ہیں جبکہ یحیی خانجی تنولی ‘صدیق میمن زری والا ‘ اسماعیل حاجی عثمان ‘کاشف اسحاق راجپوت ‘ عمر شیخ ‘ حاجی اقبال ہنگورہ ‘ وہاب کھتری ‘ ہارون حسین کعبہ والیہ‘ نور محمد وارثی سوریا ‘ علی مراد‘ روبینہ شاہین‘ فاطمہ میمن ‘ یونس سایانی ‘ بشیر گارڈ‘ سکینہ میمن اور حاجی امیر علی خواجہ میزبانی جبکہ اقبال ٹائیگر مارواڑی کمپیئرنگ کے فرائض انجام دینگے ۔سیمینار کے مہمان خصوصی گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر ہوں گے اور مقررین میں گجراتی سرکار کے علاوہ بشیر لاٹھی والا ‘ شبیر حسین قریشی ‘ حنیف سموں ‘ نسیم اوسیٰ والا ‘ عثمان ساٹی ‘ کریم میگھانی ‘ ایڈوکیٹ الطاف میمن ‘ صدیق بلوچ ایڈوکیٹ ‘ فاروق میمن اور روزینہ خان روزی و دیگر شامل ہوں گے۔

جبکہ مہمانوں میںاکرم شہزاد ‘ سید عبدالرحمن ‘ سید انور علی شاہ ‘ مصطفی خان ‘ سلیم لودھی ‘ رفیق اللہ رکھا ‘ اسماعیل جونیجو‘ ملک حنیف ‘ انجینئر دوست محمد‘ اکمل پراچہ ‘ عرفان رضوی ‘ عبدالرزاق دادالاکھانی ‘صبین میمن ‘ زبیدہ پٹنی ‘ سیدہ شہریار‘ شمائلہ میمن ‘ شہناز میمن ‘ سلیم ترک ‘ شہریار‘ محمدفاضل ‘ میڈم ذکیہ ‘ فرح ناز ‘ حاجی اسلم خان ترک ‘ اکبر بھائی ‘ خالد محمو د‘ غلام حسین کچھی ‘ حاجی سلیمان ‘ اقبال موٹلانی ‘ سید معین باپو ‘ لبنیٰ غزل و دیگر شامل ہوں گے۔