Army Chief and China Communist Party Leader Meeting
راولپنڈی (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے کمیونسٹ پارٹی سیاسی بیورو کے رکن ژانگ چونژینگ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان دفاع اور سیکیورٹی کے شعبہ میں تعاون بڑھانے پر بھی غور کیا گیا۔
آرمی چیف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے محفوظ ماحول فراہم کریں گے۔