کراچی (جیوڈیسک) آصف ہاشمی کے خلاف ڈیڑھ ارب سے زائد کی کرپشن کی تحقیقات جاری ہیں۔ وہ پیپلز پارٹی کے اہم رہنماء اور سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھیوں میں سے ایک ہیں۔
ذرائع کے مطابق، آصف ہاشمی گزشتہ شب برطانیہ سے دبئی پہنچے تھے جہاں پہلے ہی ان کے وارنٹ جاری ہو چکے تھے، لہٰذا پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔ امکان ہے کہ انہیں جلد پاکستان منتقل کر دیا جائے گا۔