جھنگ (تحصیل رپورٹر) حکومت کی ہدایات کی روشنی میں 10 اپریل 2016ء کو ”ٹیکس ڈے” منایا جائیگا اس حوالہ سے ایک خصوصی تقریب گورنمنٹ سیکنڈری سکول برائے خصوصی تعلیم /بحالی و تعلیم سماعت سے محروم طلباء و طالبات سٹیلائیٹ ٹائون جھنگ میں منعقد کی جائیگی۔
ایگزیکٹیو ڈسٹرکٹ آفیسر کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے مطابق اس تقریب میں محکمہ سوشل ویلفیئر، لیبر،کمیونٹی ڈویلپمنٹ، مالیاتی ادارے، محکمہ ٹیکس کے تعاون سے منعقد کیا جائیگا۔
انہوں نے بتایا ہے کہ تقریب کے دوران محکمہ ٹیکس و مالیاتی داروں کے افسران ،کاروباری و صنعتی شخصیات، صحافی ،وکلائ،دانشور اور دیگر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات ٹیکس ڈے کے حوالہ سے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔