پی سی بی نے ہیڈ کوچ کی تلاش کیلئے اشتہار دے دیا

PCB

PCB

لاہور (جیوڈیسک) پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نئے ہیڈ کوچ کی تلاش شروع کر دی۔ اپنی ویب سائٹ پر کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ کیلئے اشتہار دے دیا ہے جب کہ اخبارات میں کل شائع کیا جائے گا۔ نئے ہیڈ کوچ کیلئے انٹر نیشنل کوچنگ کا کم از کم پانچ سال کا تجربہ ہونا ضروری ہے جبکہ فرسٹ کلاس کوچنگ کے اہل کیلئے دس سال کی مہارت لازمی قرار پائی ہے۔ ٹیسٹ کرکٹرز کو ترجیح دی جائے گی ۔

پی سی بی کے مطابق ہیڈ کوچ کی تقرری کیلئے 25 اپریل تک درخواستیں وصول کی جائیں گی جس کے بعد کوچ کی تعیناتی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اب شاہینوں کی کمان کس کے ہاتھ ہو گی۔ کرکٹ دیوانوں کا انتظار بڑھنے لگا۔