سٹاک ہوم (جیوڈیسک) سویڈش تھنک ٹینک سٹاک ہوم انٹر نیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹوٹ نے عالمی دفاعی اخراجات کے اعداد و شمار پر مبنی رپورٹ جاری کر دی۔
رپورٹ کے مطابق 2015 میں عالمی دفاعی اخراجات ایک اعشاریہ سات ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں۔ امریکہ 596 ارب ڈالر اخراجات کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔
چین کے دفاعی اخراجات 2015 ارب ڈالر سالانہ ہیں جو امریکی اخراجات کی ایک تہائی بنتی ہے۔ سعودی عرب نے روس اور بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا جو 87 ارب ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
پندرہ ملکوں کی فہرست میں پاکستان کا نام شامل نہیں ہے جبکہ یو اے ای اور اسرائیل بالترتیب چودہویں اور پندرہویں نمبر پر موجود ہے۔