لاہور (جیوڈیسک) بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں ہر طرف تباہی ہی تباہی ہے۔ کوہستان کے علاقے کندیا میں گھروں پر تودہ گرنے سے پچیس افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے جن میں تیرہ خواتین بھی شامل ہیں۔
لاشیں نکالنے کا کام جاری ہے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تو جاری ہیں تاہم لینڈ سلائیڈنگ اور سڑکیں بند ہونے کے باعث، ٹیموں کو دور دراز مقامات تک پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اکثر علاقوں کا زمینی رابطہ بھی کٹا ہوا ہے۔ شانگلہ کے قریب کارشٹ کے علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کئی درخت گر گئے۔ لوگوں کی نقل مکانی بھی جاری ہے۔