ملکہ (زاہد مصطفی اعوان)ایم این اے چوہدری عابد رضا نے گورنمنٹ پرائمری سکول سدکال میں سالانہ تقریب تقسین انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم محکمہ ہیلتھ میں ہنگامی بنیادوں پر انقلابی تبدیلیاں لا رہی ہے پاکستان کی 68سالہ زندگی میں 36سال آمریت کے گزرے ہیں ،جس سے ملک میں ترقیاتی کام کئی دہائیاں پیچھے چلا گیا ۔لیکن اب میاں نواز شریف کی قائدانہ صلاحیتوں سے ملک ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ میرے آباو اجداد نے علاقے کے عوام کے لئے دن رات کوششیں کی ہیں ۔مجھے بھی سیاسی سبق میرے والد اور دادا سے ملا ہے ۔ہم انشا ء اللہ اپنے حلقہ کے عوام کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں ۔انھوں نے کہا کہ ہم نے پلاوڑی کے نزدیک ایک پارک بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔جس کی لاگت 5کروڑ روپے ہے ۔اس پراجیکٹ پر بھی جلد ہی کام شروع کر دیا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو اسلامی تعلیم سے آگائی دیں ۔اور ان کی تعلیم و تربیت اسلامی طور پر کریں ۔انہیں پانچ وقت نما ز کا درس دیں ۔انھوں نے کہا کہ حلقہ کے عوام اپنے بچوں کو پرائیویٹ سیکٹر کی بجائے سرکاری سکولوں او ر سرکاری ہسپتالوں کا رخ کریں ۔تاکہ آپ کا قیمتی سرمایہ بچایا جا سکے ۔چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے مذید کہا کہ گوجر کوٹلہ کے نزدیکی پل کے ساتھ ایک بہت بڑے میرج ہال کی تعمیر بھی کی جائے گی جہاں غریب بچوں کی شادیوں کے لئے ہال مفت فراہم کیا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ کوٹلہ تا گلیانہ بس سروس بھی شروع کی جائے گی جس کا کرایہ 10 روپے ہوگا ۔کوٹلہ تا گلیانہ سفر کرنے والے افراد کو یہ سہولت چوہدری فضل داد میٹر نٹی ہسپتال گلیانہ آنے والے مریضوں کے لئے ہو گی ۔چیئر مین یو سی گلیانہ ڈاکٹر محمد عباس نے کہا کہ گورنمنٹ پرائمری سکول سدکال ایک مثالی ادارہ ہے ۔جہاں آ کر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے ،بچوں کی پرفارمنس دیکھ کر ایسا محسوس ہوا کہ سکول کی کارکردگی بیکن ہاوس جیسے سکولوں سے بھی آگے ہے۔
چیئرمین یو سی ملکہ ملک محمد اقبال اعوان نے کہا کہ یو سی ملکہ اور یوسی گلیانہ کے عوام اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کروائیں اور علاج معالجے کے لئے بھی سرکاری ہسپتالوں کا رخ کریں ۔تاکہ مہگائی کے اس دور میں پسماندگی کو دور کیا جا سکے ۔سکول ھذاکے ہیڈ ماسٹر ملک افتخار احمد اعوان نے کہا کہ میں اپنے سکول کی مذید بہتری کے دن رات کوشاں رہوں گا ،میری کوشش ہو گی کہ میرا سکول گوجرانوالہ ڈویژن کا بہترین سکول ہو ۔میرے سکول کا 100فیصد رزلٹ اس بات کی عکاسی کر تا ہے۔
سرکاری تعلیمی درس گاہیں ہی در اصل عوام کے مفاد میں ہیں۔اس موقع پر چیئرمین یوسی گلیانہ ڈاکٹر محمد عباس ۔چیئرمین یو سی ملکہ ملک محمد اقبال اعوان ۔چیئرمین یوسی بھدر میجر (ر)شاہین عارف ۔چوہدری اعجاز احمد ڈپٹی اجوکیشن آفیسر کھاریاں ۔ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول ملکہ ملک شوکت حسین اعوان ۔میڈم سفینہ کوثر اے ای او سرکل 2کھاریاں ۔جنرل کونسلر ملک محمد اشفاق بٹر ۔چوہدری احمد شیراز کونسلر منگلیہ ۔ملک محمد شریف اعوان ٹیچر ملکہ ۔چوہدری خالد احمد بہوچھ۔چوہدری امجد گجر ایس ایچ او گلیانہ ۔چوہدری لیاقت علی سیال وائس چیئرمین یو سی ملکہ ۔ملک جاوید عنائیت ۔ملک افضال احمد خان اعوان اے ای او۔ڈی ایم او آفس گجرات سے محمد عارف ۔مشتاق احمد ۔محمد عارف ۔نصیر احمد چوہدری ۔راجہ محمد اقبال ۔نے بھی شرکت کی ۔جبکہ مہمانان گرامی کا استقبال ہید ماسٹر ملک افتخار احمد اعوان ۔ملک افضال احمد خاں ۔ٹیچر سلیم احمد ۔حلیمہ سعدیہ ۔ماریہ شریف ۔ساجدہ پروین ۔مسرت پروین ۔اور سمیعہ نورین نے کیا ۔حاجی ملک محمد اقبال اعوان چیئرمین یو سی ملکہ ،ملک محمد اشفاق اعوا ن بٹر کونسلر ملکہ اور ملک ارشاد سدکال آف اٹلی کی طر ف سے سکول کو دس دس ہزار روپے دیے گئے۔
جبکہ ڈاکٹر محمد عباس کی طر ف سے 20ہزار روپے سکول کے لئے دئیے ۔ تقریب میں ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ اور ملک افتخار احمد اعوان کو شیلڈ پیش کی گئیں ۔چوہدری عابد رضا ایم این اے ۔ملک محمد اقبال اعوان ،ڈاکٹر محمد عباس ۔راجہ آفتاب احمد ۔زاہد مصطفی اعوان دوسرے مہمانان نے بچوں میں شیلڈاور انعامات تقسیم کئے ۔پر وقار تقریب کے اختتام پر والدین اور حاضرین کے تواضع کا بھی خاص بند وبست کیا گیا تھا۔